حیدرآباد۔17نومبر(اعتماد نیوز)عثمانیہ یونیورسٹی میں آج اس وقت حالات کشیدہ
ہوگئے جب طلبا کی بڑی تعداد نے ریاستی حکومت کی جانب سے کنٹراکٹ ملازمین
کی بحالی کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے
ہوئے ریلی نکالنے کی کوشش کی۔ اس
موقع پر طلبا یونین نے ریاستی حکومت سے مخلوعہ محکموں میں فوری تقررات کرنے
کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ پولیس کی جانب سے ریلی کو روک دینے کے بعد حالات
مزید خراب ہوگئے۔